بنڈل آئی لینڈ پرنیاشہربناکررہیںگے‘گورنرسندھ

59

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معیشت کا پہیہ چلانے، لوگوں کو روزگار دینے اور سرمایہ کاری لانے کے لیے بنڈل آئی لینڈ پر نیا شہر بنانے کا اعلان کیا ہے، ہم ان شاء اللہ اسے بنائیں گے۔ گورنر سندھ نے یہ بات ڈی ایچ اے فیز 8 میں ایچ ایم آر گروپ کے تحت سی فرنٹ پر عنقریب شروع ہونے والے عالمی معیار کے ہائی رائز ٹاورز کی پروجیکٹ سائٹ کے دورے کے موقع پر بزنس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ وہ تعمیراتی صنعت کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل حاجی محمد رفیق پردیسی نے گورنر سندھ کو بتایا کہ ایچ ایم آر گروپ 33 ایکڑ پر عالمی معیار کے 19 ہائی رائز ٹاورز تعمیر کر رہا ہے۔