پاک فضایہ کے زیراہتمام سفید چھڑی کے سلسلے میں سیمینار

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کے زیر اہتمام بصارت سے محروم افراد کے لیے سفید چھڑی کے دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقادکیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بصارت سے محروم افراد کے لیے سفید چھڑی کے دن کے حوالے سے پاک فضائیہ نے پی اے ایف بیس نورخان پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ ائر مارشل محمد حسیب پراچہ، ڈپٹی چیف آف دی ائر اسٹاف (سپورٹ) اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔بصارت سے محروم افراد اور ان کے والدین کے علاوہ پاک فضائیہ کے 10بیسز سے بصارت سے محروم افراد بھی براہِ راست وڈیو لنک کے ذریعے اس سیمینار میں شریک ہوئے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن اور نیشنل موبیلٹی اینڈ انڈیپنڈنس ٹریننگ سینٹر اسلام آباد کی طرف سے ماہرین کی ایک ٹیم نے اس تقریب کے موقع پر مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں بصارت سے محروم خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کی تربیت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے خصوصی بچوں اور ان کے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی جو انہیں معاشرے کا مفید شہری بننے میں ممد و معاون ثابت ہوگی۔