وزیر اعلیٰ سندھ تحقیقاتی افسر بن گئے‘حلیم عادل شیخ

116

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تحقیقاتی افسر بن گئے۔جلسے میں صحافیوں کی پٹائی ہوئی ‘موبائل فون چوری ہوئے وزیر اعلیٰ جہاں آپ کا جلسہ ہوگا وہاں بندہ اپنی جیب بھی بچائے گا وزیر اعلیٰ نے مان لیا کہ غلط کام ہو ۔ا وزیر اعلیٰ آپ کی حب الوطنی کہاں گئی؟آپ ایف آئی آر کاٹ دیتے تو اچھا ہوتا میرے ساتھ جتنے اراکین سندھ اسمبلی موجود ہیں سب کی خواہش ہے یہ مقدمہ ان کی مدعیت میں درج ہوتا ۔