ملک کوعدم استحکام کرنے کی کوشش کابھرپورجواب دیاجائیگا، جنرل باجوہ

212

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 236 ویں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر بھی خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے امن و استحکام کے حصول کے لیے بڑی بھاری قیمت ادا کی ہے۔کورکمانڈر کانفرنس میں سول اور ملٹری کے شہدا کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔