نوازشریف کیخلاف کارروائی نہیںہوسکتی،لندن پولیس

221

لندن(آن لائن ) لندن پولیس نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف خلاف شکایت کو ناقابل کارروائی قرار دے دیا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ 6 افراد کے جمع ہونے کی شکایت پر کارروائی نہیں کی جارہی، اگر شکایت میں کوئی قابل گرفت عمل پایا جاتا تو ضرور کارروائی کی جاتی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے لاک ڈاؤن قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر لندن پولیس نے 13 اکتوبر کو ایک شہری کی شکایت پر اس حوالے سے تفصیلات مانگی تھیں۔