گرفتاریوں کے سیزن ٹو کے لیے تیار ہیں: احسن اقبال

329

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سکریٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اب گرفتاریوں کا سیزن ٹو شروع ہونے والا ہے جس کے لیے ہم تیار ہیں۔

احستاب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جتنے جھوٹے مقدمے  بنیں گے اتنا اپوزیشن کی تحریک کو ایندھن ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمے عمران نیازی کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے ہیں۔ ہم گرفتاریوں کے سیزن ٹو کے لیے تیار ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ سیاست انتشار میں ڈال دی گئی ہے، ہماری مسلح افواج بہت بہادر ہیں، حکومت کو مقدمے بنانے سے فرصت نہیں مل رہی۔

دوسری جانب احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ جس میں احسن اقبال کے خلاف نیب ریفرنس آج بھی دائر نہ ہوسکا۔

عدالت میں نیب نے ریفرنس دائر کرنے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی ہے۔ نیب کے تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ احتساب عدالت جمع کرا دی۔

نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔