”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں ”ریفرنڈم کیمپس“ کا دورہ

465

 چیئرمین ریفرنڈم کمیشن ،سابق اٹارنی جنرل جسٹس (ر)انور منصور خان اورامیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں ”ریفرنڈم  کیمپس“ کا دورہ

چیئرمین ریفرنڈم کمیشن ،سابق اٹارنی جنرل جسٹس (ر)انور منصور خان نے کہا کے کراچی ریفرنڈم میں کراچی کےمختلف مقامات کا دورہ کرکے ووٹنگ کا جائزہ لیا۔

جسٹس(ر)انور منصور خان کا مزید کہنا تھا کے کراچی ریفرنڈم کا رزلٹ بتانا قبل ازوقت ممکن نہیں۔کل ریفرنڈم کا آخری دن ہے اور امید ہے کہ ووٹنگ کی گنتی کا عمل بھی صاف شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔ شہر بھر میں ریفرنڈم کیمپ کے دورے میں عوام کا جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔ کراچی کے عوام جوش وجذبے کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔تمام مقامات میں درست طریقے سے ووٹنگ کی جارہی ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کا ریفرنڈم تین کروڑ عوام کے مستقبل کا ریفرنڈم ہے۔ کراچی سندھ کو 95 فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے ۔کراچی میٹروپولیٹن شہر ہونے کے باوجود باختیار شہری حکومت نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورصوبے کے ہر شہر کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔کراچی کو آبادی کوصحیح گنا ہی نہیں گیا۔ کراچی کے عوام کو ملازمتیں نہیں دی جاتی۔کراچی کےعوام کوبنیادی ضروریات تک میسر نہیں ہے۔ شہر بھر میں سینکڑوں مقامات پر عوام اپنی رائے دے رہے ہیں۔