برطانوی ایئرپورٹ پر تیز ترین کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت متعارف

366

برطانیہ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے ہیتھرو ایئرپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے کووڈ-19 ٹیسٹنگ  کی تیز ترین سہولت متعارف کرا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ سے ہانگ کانگ اور اٹلی جانے والوں مسافروں کے لیے تیز ترین کورونا ٹیسٹنگ سروس متعارف کرائی گئی ہے۔ پرواز سے قبل مسافروں کو ایک گھنٹے کے لیے ٹیسٹنگ مرحلے سے گزارا جائے گا۔

برطانوی حکام کی جانب سے یہ سروس متعارف کرنے کا مقصد شہریوں کو دیگر ممالک میں قرنطینہ کے مرحلے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرواز کی ٹکٹ کے ہمراہ کورونا ٹیسٹنگ کے لیے بھی بکنگ کرائیں۔ بکنگ 80 برطانوی پاؤنڈ میں کی جائے گی۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق یہ سروس صرف بیرون ملک جانے والوں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ تیز ترین کورونا ٹیسٹنگ سروس 4 ہفتوں تک جاری رہے گی جب کہ مسافروں کے مطالبے پر اس کی مدت میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

دنیا بھر میں 4 کروڑ سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ ہے۔ کئی ممالک نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے شرائط سخت کردی ہیں۔

مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں قرنطینہ کردیا جاتا ہے۔