مقبوضہ کشمیر: مودی سرکار کے مظالم جاری، 2 کشمیری شہید

187

سرینگر: جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا.

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، تازہ کارروائی کے دوران قابض انڈین فورسزنے مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں کل سے جاری جعلی آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا.

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے نوجوان کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا جبکہ علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے اور علاقے کے داخلی وخارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس سمیت تمام مواصلاتی سسٹم معطل ہے.

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا جبکہ مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 13 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں.