شاباش سندھ پولیس! ہمیں آپ پر فخر ہے، مریم نواز

627

سندھ پولیس کا معاملہ، مریم صفدر کا بھی ردعمل آگیا

لاہور:کیپٹن (ر) صفدر  کے معاملے پر سندھ پولیس  کے افسران کے احتجاجاً چھٹی پر جانے کی خبر پر لیگی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاباش سندھ پولیس  ہمیں آپ پر فخر ہے۔

مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھونس اور جبر کے سامنے جھک جانے سے انکار کرتے ہوئے پوری سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست دے دی،اداروں کو تباہ کرنے کا راگ الاپنے والوں کو اچھے سے پتہ چل گیا ہوگا کہ ادارے کیسے تباہ ہوتے ہیں اور ان کو کون تباہ کرتا ہے۔

ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ شاباش سندھ پولیس۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔