حقوق کراچی ریفرنڈم: سید عبدالرشید کا مختلف کیمپس کا دورہ

636

کراچی: جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم پانچویں روز میں داخل رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی کراچی جنوبی سید عبدالرشید  نے ضلع جنوبی میں لگائے ریفرنڈم کیمپس کا دورہ کیا۔

ضلع جنوبی کے مختلف مقامات پر لگائے گئے کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی کی حقیقی آواز ہے جس وقت تمام جماعتیں اپنی شخصیات کو بچانے میں مصروف ہیں جماعت اسلامی کراچی والوں کے حقوق کےلیے مسلسل مہمات چلا رہی ہےکراچی ریفرنڈم بھی اسی کی کڑی ہے۔

سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجروں سمیت شہری بڑی تعداد میں ریفرنڈم میں حصہ لے رہے ہیں کراچی والے جان چکے ہیں کے انکے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کرسکتی ہے۔

سید عبدالرشید کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں کراچی کو امن خوشحالی ، پبلک ٹرانسپورٹ ، روشن اور صاف سڑکیں ، صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات دلوا کر رہے گی اور اس وقت حق دو کراچی کی یہ مہم جاری رہے گی۔