ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیں گے،آرمی چیف

441

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں236ویں کور کمانڈرز کانفرنس  منعقد ہوئی جس میں جیواسٹرٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ملک کےخصوصاً قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،کانفرنس نےتمام سول اور فوجی شہداء کو  ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی  جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا ۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے اس امن و استحکام کے حصول کے لئے بہت بڑی قیمت ادا کی ہے  اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔