آرمی چیف نے کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا

549
(File Photo)

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکراچی میں پیش آنے والےواقعےکا نوٹس لیتے ہوئےتحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کی تحقیقات کریں اور تمام حقائق کو سامنے لاتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ پیش کریں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی میں کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سےمزار قائد کی بے حرمتی کا معاملہ سامنے آیا تھا ،جس پر پی ٹی آئی نےمزار قائد ایکٹ کی خلاف پرصفدر اعوان  مقدمہ درج کروایا تھا ، جس پر پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے کل صبح انہیں ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

واقعے پرلیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر  نے دعوی کیا تھا کہ مقدمے میں  کیپٹن صفدر کی گرفتاری  کیلئے  آئی جی سندھ مشتاق مہر پر دباؤ ڈالا گیا، جب انہوں نے انکار کیا تو انہیں رینجز کی جانب سے اغواء کرلیا گیا اورسیکٹر کمانڈر آفس لے جایا گیا، اور ان سے کیپٹن صفدر کے خلاف زبردستی  کارروائی  کروائی۔

قبل ازیں بلاول بھٹو نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے  آرمی چیف اور جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل فیض حمیدسے مطالبہ کیا تھا کہ وہ  کراچی میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیکر اس کی تحقیقات کروائیں کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نےرات 2 بجے کے بعد  آئی جی کے گھر کا گھیراؤ کیااور آئی جی کو نامعلوم مقام پر لیکر گئے۔