بلاول بھٹو زرداری اظہار یکجھتی کے لئے آئی جی ہاؤس پہنچ گئے

609

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ اظہار یکجھتی کیلئے آئی جی ہاؤس پہنچ گئے، جہاں انہوں پولیس افسران سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ملاقات کے بعد بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر پولیس افسران کے ہمراہ تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ میں سندھ پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں اور اظہار یکجہتی کرتا ہوں، کیا آپ بھی کھڑے ہیں۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پولیس کی دہشت گردوں اور جرائم کے خلاف کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے دہشت گردی اورجرائم کے خلاف قابل ستائش خدمات سرانجام دی ہیں، سندھ پولیس نے ملک دشمن عناصر کے خلاف مثالی کارنامے انجام دیے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کےچینی قونصل خانے کا تحفظ گواہ ہے کہ سندھ پولیس نے خارجہ امور کے تحفظ کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کیا اور کراچی اسٹاک مارکیٹ کا دفاع گواہ ہے کہ سندھ پولیس نے پاکستان کے معاشی حب میں اپنی زندگیاں دے کر حفاظت کی،

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے  کراچی واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہائی کرائی ہے اور کراچی واقعے کی تحقیقات کے جلد نتائج سامنے آئیں گے،