پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ محفوظ ، 29 اکتوبر کو سنا یا جائیگا ، وزیر اعظم کے وکیل کو جواب جمع کرنیکا کا حکم

158

 

اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،29 اکتوبر کو سنایا جائے گا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیاگیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پی ٹی آئی کارکن قتل کا مقدمہ خارج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بھی 29 اکتوبر کو ہی سنایا جائے گا ۔پیر کو انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت کی ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی ۔سماعت کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کے وکیل نسیم شاہ نے عدالت کو بتایا کہ عدالت ہمیں نوٹس دے گی توجواب جمع کروا دیںگے جس پر جج راجا جواد عباس نے کہا کہ پونے 4سال سے نوٹس دے رہے ہیں ، جواب جمع نہیں کرایا ،اب کی بار تو دھمکی دی دے۔ وکیل شاہد نسیم نے کہا کہ عدالت کی طرف سے نوٹس آئے یا دھمکی ہمیں قبول ہے۔