گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے جائزہ کیلیے کمیٹی قائم ، سبسڈی سے متعلق تجاویز طلب

309
اسلام آباد، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

 

اسلام آباد(اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئندہسیزن میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کا جائزہ لینے کے علاوہ کھادوں بالخصوص ڈی اے پی پر سبسڈی دینے کے لیے تجاویز بھی تیارکرے گی۔پیر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ ڈویژن میں منعقدہوا۔ای سی سی نے برآمدی شعبہ (سابق زیروریٹڈشعبہ جات) کے لیے بجلی،آرایل این جی اورگیس کی رعایت کے لیے اندارج کے طریقہ کارکی اصولی منظوری دے دی ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ آٹے کی قیمت میں کمی اوراستحکام کے لیے صوبے مارکیٹ میں زیادہ گندم ریلیز کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مقامی حکومتوں کوگندم اورآٹا کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ عوام کے لیے گندم اورآٹا کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو ، کمیٹی آئندہ اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کرے گی۔