اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر سینیٹ میں گرما گرمی

390
کراچی، سٹی کورٹ میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہیں

 

اسلام آباد( آئی این پی) ن لیگ کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر سینیٹ میں سخت گرما گرمی ہوئی اوراینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بات بھی کہی گئی۔اپوزیشن ارکان نے صفدر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ یہ کہے کہ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا تو یہ صوبائی خودمختاری پر ایک اور شب خون مارا گیا ہے، چادر اور چار دیواری کی عزت کو پامال کیا گیا ہے، ہر دیوار پھلانگی جا رہی ہے، 2جلسوںسے حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہیجبکہ حکومتی سینیٹرز نے کہا کہ مزار قائد پر جوہلڑ بازی ہوئی ،قوم کا سر ندامت سے جھک گیا ہے ، یہ اپنا مال بچانے کے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں، کوئی قانون سے بالاتر نہیں ،ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیاجائے گا ،ایماندا تھانیدار آتا ہے تو چور اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ اس موقع پر
مشاہد اللہ خان اور اعظم خان سواتی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔اعظم سواتی نے کہا کہ ہم دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک سے باہر بیٹھ کر تقریر کرنے والے غدار ہیں۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ اعظم خان سواتی کئی بار کابینہ کے وزیر رہے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں۔مشاہد اللہ خان نے اعظم خان سواتی کو کہا کہ آپ کسی کو چور بھی نہ کہا کریں کیوں کہ آپ امریکا داخل نہیں ہو سکتے آپ اشتہاری ہو ، یہ امریکا کا اشتہاری ہے یہ جا کر دکھائے۔اعظم سواتی نے کہا کہ اس ملک کوتباہ کرنے والے تم ہو، مشاہد اللہ خان نے کہاکہ تم بھاگے ہوئے ہو، ان کے پائوں کی نیچے سے زمین سرک چکی ہے، سچ بڑا کڑوا ہوتا ہے ۔اس موقع پر سینیٹر راجا ظفر الحق نے کہا کہ جو الفاظ نازیبا استعمال کیے گئے ان کوحذف کیا جائے ،چیئرمین نے غیر پارلیمانی الفاظ ایوان کی کارروائی سے حذف کر دیے ۔