افغان مسائل کا حل سیاسی مذاکرات ہیں‘ ایرانی صدر

347

تہران (صباح نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ افغان عوام برسوں کی خانہ جنگی کے بعد حقیقی امن کے لیے کوششیں کریں‘ مسائل کا حل افغان گروہوں کے درمیان سیاسی مذاکرات ہیں۔ یہ بات حسن روحانی نے پیر کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے افغانستان کی اعلیٰ قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے
کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن آئے گا اور قوم پر سکون زندگی گزارے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست اور پڑوسی ملک میں امن و استحکام ایران کیلیے بہت اہم ہے‘ افغانستان میں جارح ملک کی حیثیت سے امریکی مداخلت اور موجودگی اس ملک کے عوام کی مرضی اور رائے کے مطابق نہیں ہے‘ امریکی حکومت اپنی پالیسیوں کے نفاذ میں ناکام رہی ہے۔اس موقع پر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ایران ایک اچھا دوست اور پڑوسی ہے۔