بنیادی مراکز صحت کی تعمیر نو کا آغاز کیا ہے، یاسمین راشد

272

لاہور (آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ بنیادی مراکز صحت کی تعمیر نو کا آغاز کیا ہے، پہلے مرحلے میں 222 مراکز پر کام ہوچکا، عام آدمی کو صحت کی سہولیات ترجیح ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت محمد عثمان یونس، ایڈیشنل
سیکرٹری ڈیولپمنٹ ڈاکٹر عمرفاروق، ڈاکٹرذوالفقار، پروفیسر جاوید چودھری و دیگر افسران شریک تھے۔ یاسمین راشد نے بنیادی صحت مراکز کی تعمیر نو کے بعد آنے والے مریضوں کو 24گھنٹے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تمام بنیادی صحت مراکزمیں ڈاکٹرز، نرسز اور اسٹاف کی کمی کو پورا کردیا گیا ہے۔ تمام بنیادی صحت مراکز میں مطلوبہ ادویات وافرمقدارمیں موجود ہیں۔ ایک ہزارسے زائدبنیادی صحت مراکزمیں 24گھنٹے طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ اجلاس کے دوران پنجاب کے بنیادی صحت مراکز کی اپ گریڈیشن اوروزیراعظم صحت اقدامات کے تحت سرکاری اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا جائزہ لیا۔