محمد صفدر کی گرفتاری سے سندھ حکومت کو لاعلم رکھا گیا، سعید غنی

212

کراچی (آن لائن) صوبائی وزیر تعلیم و سینئر پی پی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں، ہمیں لاعلم رکھا گیا، ہمیں کہا جاتا تو کبھی ایسا نہ کرتے، گرفتاری پی ڈی ایم میں اختلاف کی سازش ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے
سعید غنی کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر ودیگر کیخلاف ایف آئی آر شام 7 بجے درج نہیں ہوئی، وقت غلط لکھا گیا، گرفتاری کا فیصلہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لے کرنا چاہیے تھا۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مزار قائد پر کیپٹن (ر)صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا تاہم جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی وہ قابل مذمت ہے۔ سعیدغنی نے کہا ہے کہ پولیس کااقدام پی ڈی ایم کی جماعتوں میں خلیج پیداکرنے کی سازش کاحصہ ہے، پی ڈی ایم میں خلیج پیدا کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔