طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

179

لاہور (آن لائن) کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔طیارہ حادثہ میں جاں بحق پائلٹ کے بھائی سلمان اعظم نے ایڈوکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،سول ایوی ایشن
،پی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیکرٹری سول ایوی ایشن نے غیر قانونی طور پرا سپیشل انویسٹی گیشن بورڈ تشکیل دیا، تحقیقاتی بورڈ طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے کا مجاز نہیں تھا، طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے جاری نوٹیفکیشن سول ایوی ایشن رولز کی خلاف ورزی ہے۔ سول ایوی ایشن رولز کے مطابق انکوائری افسران کو طیارے سے متعلق معلومات ہونا لازمی ہے، تحقیقاتی بورڈ کو طیارے سے متعلق بنیادی تکنیکی معلومات نہیں تھیں۔ استدعاہے کہ طیارہ حادثے کے تحقیقاتی بورڈ کی تشکیل اور حتمی رپورٹ کالعدم قرار دیاجائے۔