سکھر، سرکاری مال خانے سے ادویات کے غائب ہونے کا انکشاف

160

سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت کے سرکاری مال خانے سے ادویات کے غائب ہونے کا انکشاف، اینٹی کرپشن ٹیم کی پنو عاقل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، ذرائع اینٹی کرپشن، محکمہ صحت کے کلرک کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد، پکڑی گئی ادویات کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے ادویات کی شکایت موصول ہوئی تھیں، چوری کردہ ادویات مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھیں، تحقیقات میں محکمہ صحت کے دفتر کا ملازم ملوث پایا گیا۔ کارروائی سے قبل ادویات کی کرپشن میں ملوث ملزم اشتیاق کلوڑ فرار ہوگیا۔