سندھ کے جزائر پر قبضہ فوری ختم کیا جائے، ینگ اسٹوڈنٹ آف میہڑ

183

میہڑ (نمائندہ جسارت) سندھ کے جزائر پر غیر آئینی قبضہ کیخلاف ینگ اسٹوڈنٹ آف میہڑ کی جانب سے سینما چوک سے نیشنل پریس کلب میہڑ تک مختلف سیاسی، سماجی، تنظیموں نوجوان شہری اتحاد، قومی عوامی تحریک، اسٹوڈنٹ پاور میہڑ کے رہنماؤں شکیل عطار، عمران، عقیل میمن، سرمد جتوئی، اطہر پنہور، ابوذر بگہیو، آزاد چنا، میر مگسی، آفاق سومرو، احمد برڑو، وقار ہالو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے وفاق کا سندھ کے جزائر پر قبضہ غیر قانونی ہے، ہم اس احتجاج کے ذریعے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کے جزائر پر قبضہ فوری ختم کیا جائے۔