۔12 ربیع الاول پر خصوصی اقدامات کیے جائیں،حیدر آباد چیمبر

221

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاوّل کے موقع پر لطیف آباد اور قاسم آباد میں صفائی ستھرائی، بجلی کی بلا تعطل فراہمی، نکاسی و فراہمی آب اور بالخصوص اَمن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے۔ اِس سلسلے میں بزنس کمیونٹی بلدیاتی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکام سے
مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر بہتر سے بہتر انتظامات کیے جائیں۔ اُنہوں نے کمشنر حیدرآباد ڈویژن محمد عباس بلوچ، حیسکو چیف محمد یعقوب، اے آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد، ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ صفدر علی بگھیو، ڈی آئی جی نعیم احمد شیخ، ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو اور ایم ڈی واسا مظفر حسین میمن سے مطالبہ کیا کہ اپنے زیر نگرانی انتظامات کو بہتر بنائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔