مسافر وزیر اعظم اپنا بوریا بستر سمیٹ لیں،مولا بخش چانڈیو

92

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کراچی کے تاریخی جلسے پر چیئرمین بلاول زرداری اور پارٹی کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت پسند عوام نے کٹھ پتلی حکومت کو مسترد کر دیا ہے ۔ اپنے
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گجرانوالا کے بعد کراچی کا کامیاب جلسہ عمران خان کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسافر وزیر اعظم اپنا بوریا بستر سمیٹ لیں ان کا جانے کا وقت آ گیا ہے -انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول زرداری نے اپوزیشن کو متحد کر کے سلیکٹڈ کی رخصتی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے صرف دو جلسوں میں عمران خان کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،اپوزیشن کی پرامن تحریک کا راستہ تصادم سے روکنے کی کوشش حکومت کو مہنگی پڑے گی اوراب یہ تحریک حقیقی جمہوریت کے حصول تک جاری رہے گی۔