صفدر کی گرفتاری قانون کے احترام کا بیانیہ ہے، فواد چودھری

114

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما صفدر
اعوان کی گرفتاری قانون کے احترام کا بیانیہ ہے، قائداعظم کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں ہے۔ فواد چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کا کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا عمل قانون کے احترام کا بیانیہ ہے، قائداعظم محمد علی جناح کی قبر اور ان کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے لیے مقدس جگہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قائداعظم کے مزار پر اٹھکیلیاں، نعرے بازی اور غیر سنجیدہ طرز عمل قانون کے خلاف ہے جس پر سزا ہونی چاہیے۔