سندھ پولیس نے صفدر کی گرفتاری کا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

142

کراچی (آن لائن) سندھ پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے متعلق ٹوئٹ 35 منٹ بعد ڈیلیٹ کردیا گیا۔ ٹوئٹر پر سندھ پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ سے
ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ن لیگ کے رہنما صفدر اعوان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے، میرٹ پر تحقیقات کریں گے۔ پہلے سندھ پولیس نے ٹوئٹر پر اپنا مؤقف پیش کیا اور پھر کچھ دیر بعد ہی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔ سندھ پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ ٹوئٹر کے ذریعے خبر جاری کی گئی تھی۔