صفدر کی گرفتاری زرداری کی چال ہے، زلفی بخاری کا الزام

239

اسلام آباد (آن لائن) معاون خصوصی زلفی بخاری نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کو آصف زرداری کی چال قرار دے دیا اور کہا یہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں
سیاست اور حکمرانی کا کھیل چلتا رہے۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم نواز اور بلاول زرداری کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ کہہ رہے ہیں، آئیں ’’مک مکا‘‘پر اتفاق کرتے ہیں، آپ ہماری کرپشن بچائیں گے اور ہم آپ کی حفاظت کریں گے، یہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں سیاست اورحکمرانی کا کھیل چلتا رہے۔ زرداری کی کلاسک چال کے نتیجے میں گرفتار کیا، فرق نہیں پڑتا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں، یہ اندر سے غدار ہیں۔