جزائر پر قبضے کیخلاف کراچی ، حیدر آباد میں ریلیوں کا اعلان

244

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس یو پی اور ایس ٹی پی نے سندھ کے جزائر پر وفاق کے قبضے کے خلاف یکم نومبر کو حیدرآباد اور 15نومبر کو کراچی میں ریلییوں کا اعلان کردیا۔ جام شورو میں اجلاس کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ‘ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ڈاکٹر قادر مگسی اور ریاض چانڈیو نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان کے جزائر صوبوں کی ملکیت ہیں ان پر وفاق کی جانب سے قبضے کو بالکل برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ جلسے اقتداراور اپنے مفاد کیلیے جارہے ہیں۔ان کی جزائر میں کوئی دلچسپی نہیں۔انہوں نے کہا ہم جزائر کو پی پی کے رحم و کرم نہیں چھوڑ سکتے۔انہوں نے یکم نومبر کو حیدرآباد اور15نومبر کو کراچی میں ریلیاںنکالنے کا اعلان کرتے ہوئے اردو بولنے والے سندھیوں سے کہاکہ یہ سندھ کی بقاء کا مسئلہ ہے اس پر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیوں میں شرکت کریں۔ دھرتی ماں کے دونوں بیٹے
ملکر اس کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا جزائر کے حوالے سے جب تک صدارتی آرڈنینس واپس نہیں لیا جاتا اس وقت تک بھر پور احتجاج جاری رہے گا اور قوم اپنی سالمیت کی خاطر تحاریک میں بھرپور طریقے سے حصہ لے۔