موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے  تین کارندے پکڑے گئے

112

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) یس ایچ او عمران رشید تھانہ سٹی نے ٹیم کے ساتھ گشت کے دوران سینٹ میری چوک سے
موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے تین کارندوں آفتاب علی ولد اکبر علی بھڑگڑی،اسداللہ ولد محمد علی بھڑگڑی اور اعجاز ولد ابراہیم بھڑگڑی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے تھانہ سائٹ حیدر آباد کی حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔