پاکستان، غیر اخلاقی مواد ہٹانے کی شرط پر ٹک ٹاک بحال

341

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی اے اور وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، پی ٹی اے نے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کی شرط پر ٹک ٹاک ایپ کو بحال کر دیا ہے۔ پی ٹی اے نے تنبیہ کی ہے کہ اگر ہدایت پر عمل نہ ہوا تو ٹک ٹاک کو پاکستان میں مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ ڈیجیٹل سروسز کے لیے اقدام کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ غیر اخلاقی مواد کی نگرانی کی جائے گی جبکہ ایسے اکاؤنٹس معطل
کرنے کا مقامی نظام بھی وضع کر دیا گیا ہے غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے والے اکاؤنٹس کو اب پاکستان سے ہی کنٹرول کیا جاسکے گا۔