مزار قائد ایکٹ میں جرم کی کم سے کم سزا 3 برس ہے

181

کراچی (آن لائن )مزار قائد ایکٹ کے تحت کسی بھی جرم کی کم سے کم سزا 3 سال ہے جبکہ سزا کو جرمانے میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ قائداعظم پروٹیکشن اینڈ مینٹیننس
آرڈیننس کی سیکشن 6، 8 اور 10 کے مطابق مزار کے اندر کسی بھی قسم کے جلسے جلوس کی ممانعت ہے۔ مزار قائد تحفظ ایکٹ یہ بھی کہتا ہے کہ کسی بھی جرم کی کم سے کم سزا 3 سال یا اسے جرمانے میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ تحفظ ایکٹ کی سیکشن 427 کے تحت 50 ہزار روپے سے زائد کا نقصان پہنچانا جرم ہے جبکہ سیکشن 506 بی کی خلاف ورزی کی سزا بھی 2 سال اور جرمانہ ہے۔