بیلاروس: صدر کے خلاف ریلیاں‘ 100 افراد گرفتار

290
منسک: صدر لوکاشینکو کے خلاف ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہیں

منسک (انٹرنیشنل ڈیسک) حکام کی جانب سے مظاہرین کے خلاف آتشیں اسلحہ استعمال کرنے کی دھمکی کے باوجود ایک بار پھر ہزاروں افراد صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اتوار کے روز دارالحکومت منسک کی سڑکوں پر 50 ہزار سے زائد افراد نے مارچ کیا۔ اس دوران پولیس نے تقریباً 100 افراد کو گرفتار بھی کیا، جس کی تصدیق وزارت داخلہ کی ترجمان اولگا چیموڈانوفا نے کی۔ روسی خبررساں ادارے انٹر فیکس کے مطابق شہر کے کچھ حصوں میں اس دوران موبائل سگنل جام کردیے گئے۔ جب کہ ریلیوں کے دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔