لندن میں کورونا کے باعث عائد پابندیوں کی مخالفت میں مہم

139

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہریوں نے علانیہ کورونا قوانین کی خلاف ورزی شروع کر دی اور ہ ماسک لگانے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے تناظر میں عائد پابندیوں اور حکومت کے طریقہ کار سے برطانوی عوام کی اکثریت خوش نہیںہے۔ دوسری طرف کورونا وبا اور پابندیوں کی وجہ سے برطانوی معیشت کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ملک میں روزگار کے مواقع ختم ہوتے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں گیارہویں نمبر پر ہے۔