چین: قومی پرچم کی توہین پر سزا کے قانون میں ترمیم

96

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے قومی پرچم سے متعلق قانون میں ترمیم کردی۔ یکم جنوری سے نافذ ہونے والے ترمیم شدہ قانون کے تحت اسکولوں میں ہر روز پرچم کشائی لازمی ہوگی۔ اس کے علاوہ پارکوں اور عوامی مقامات پر بھی پرچم لہرانا لازمی ہوگا۔ قانون میں اقلیتوں کے علاقوں اور روایتی تعطیلات کے موقع پر بھی پرچم لہرانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق خاص طور پر سنکیانگ پر بھی ہوگا، جہاں بیجنگ نے ایک عرصے سے مبینہ طور پر انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔