آذربائیجان جانے والی لڑکی واپسی کیس‘ انسدادانسانی اسمگلنگ سیل کے سربراہ طلب

182

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے جسم فروشی کے لیے انسانی اسمگلنگ کے ذریعے آذربائیجان جانے والی لڑکی کی واپسی کے کیس میں ایف آئی اے انسدادانسانی اسمگلنگ سیل کے سربراہ کو طلب کرلیا ہے۔دوران سماعت جمیلہ زامانوا اپنے وکیل شکیل بلوچ اور ضیا اعوان ایڈووکیٹ کے ساتھ پیش ہوئی جبکہ فیصل ایدھی اور ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ اسلام آباد کے انچارج شکیل احمدبھی عدالت میں پیش ہوئے۔