کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس‘ زین ملک کاعدالت سے رابطہ

148

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں پلاٹوں کا غیر قانونی الاٹمنٹ کیس۔ریفرنس میں نامزد زین ملک نے وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو 30 اکتوبر تک کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ زین ملک بیمار ہیں اور علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں،زین ملک احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔