جمعیت طلبہ عربیہ کے تحت محفل حسن قرأت کا انعقاد کل ہوگا

228

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ کراچی وسطی کے تحت مقابلہ و محفل حسن قرأت کا انعقادکل 21اکتوبر کو جامعۃ الاخوان کراچی میں ہوگا حسن قرأت کے مقابلے میں 30سے زاید مدارس کے طلبہ شریک ہوںگے،محفل حسن قرأ ت میں کراچی کے نامور قرأ حضرات شریک ہوںگے۔ پروگرام کے مہمان خاص مولانا محمد افضل منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ ہوںگے دیگر مہمانان میں حافظ اعجازا لحق منتظم جمعیت طلبہ عربیہ کراچی،منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی وسطی،مولانا عبدالوحید ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلما کراچی شامل ہیں ، پروگرام میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔