دردانہ صدیقی کی جمعیت طالبات کی مرکزی مشاورتی نشست میں شرکت

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے طالبات کی ملک گیر نمائندہ تنظیم اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی مرکزی عہدہداران کی مشاورتی نشست میں شرکت کی ۔ مرکزی ذمے داران نے دردانہ صدیقی سے تعلیم کی موجودہ صورتحال اور طالبات کے تحفظات و مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں جمعیت کی تنظیمی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ نشست میں ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل ، آمنہ عثمان ، معتمدہ تسنیم معظم ، ناظمہ اعلیٰ فاطمہ فہیم ، ناظمہ صوبہ انیلہ علی اور رکن مرکزی شوریٰ ہدیٰ ظہیر نے بھی شرکت کی ۔