سندھ اسمبلی :پی ٹی آ ئی کی مزار قائد اور پی ڈی ایم جلسے سے متعلق قرار داد جمع

171

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے سندھ اسمبلی میں مزار قائد کی مبینہ پامالی کے معاملے پر قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ۔ قرارداد میں کہاگیا ہے کہ (ن) لیگی رہنماکیپٹن (ر) صفدر اعوان اور کارکنان نے مزار قائد کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے اور سیاسی نعروں سے پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے،غیر اخلاقی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت سے اس اقدام کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔علاوہ ازیںتحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی شہزاد قریشی اور ارسلان تاج نے پی ڈی ایم جلسے میں مبینہ طورپراردو زبان کیخلاف بیان پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کر ا دی ۔