لانڈھی اراضی الاٹمنٹ کیس‘ روشن شیخ کے وکیل دلائل جاری رکھیں گے

239

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں غیر قانونی طور پر اراضی الاٹ کرنے کے معاملے میں روشن شیخ کے وکیل مخدوم علی خان آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھیں گے۔سابق سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ اور فراز رحمان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں روشن شیخ کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ روشن شیخ پر زمین کی الاٹمنٹ کا الزام بے بنیاد ہے،زمینوں کی الاٹمنٹ روشن علی شیخ کا کام ہی نہیں تھا۔2نومبر کو ملزم فراز رحمان کے وکیل بھی دلائل دیں گے۔ ملزمان کو درخواست ضمانت مسترد پر ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔