نواز شریف کا حشر الطاف حسین جیسا ہوگا،شہریار آفریدی

141

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ 11 جماعتوں کے سرکس میں مودی کے موقف کی حمایت کرکے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا،نواز شریف الطاف حسین ٹو بن چکے ان کا حشر بھی ان جیسا ہوگا،مجیب الرحمن اور حسینہ واجد سامنے آ چکے قوم نے انکے چہرے دیکھ لیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے موقف کی حمایت کیلیے مولانا کو چیئرمین بنایا گیا،اب کشمیر پر قبضے کو ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا مگر دونوں جماعتوں اور مولانا نہیں بولے،سابق وزیراعظم جب اپنی فوج کے خلاف تقریر کررہے تھے، اس وقت 11 جماعتوں کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے، میاں نواز شریف شیخ مجیب الرحمٰن اور انکی بیٹی حسینہ واجد کے راستے پر گامزن ہو چکے ہیں جس کی بھر پور مذمت کی جاتی ہے۔