بجلی بل میں انکم ٹیکس شامل کرنے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع

151

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس شامل کرنے کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چودھری شوگر ملزکی درخواست پر سماعت کی۔چودھری شوگر مل کی جانب سے ایڈووکیٹ مصطفی کمال نے موقف اپنایا کہ لیسکو نے بجلی کے بل میں 14لاکھ 96ہزار انکم ٹیکس شامل کر دیا ہے۔ حکومت قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس بھجوا رہی ہے،عدالت بجلی کے بلوں میں بھجوائے گئے انکم ٹیکس کو کالعدم قرار دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔