رائیونڈ اجتماع میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی‘ پرویز الٰہی

169

لاہور (نمائندہ جسارت)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ رائیونڈ اجتماع طے شدہ ایس او پیز کے ساتھ منعقد ہو گا، اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے رائیونڈ تبلیغی مرکز میں امیر تبلیغی جماعت مولانا احسان الحق و دیگر علما سے ملاقات میں کیا۔ مولانا احسان الحق نے تبلیغی جماعت کے حوالے سے چودھری پرویزالٰہی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران تبلیغی جماعت کے لیے سپورٹ پر آپ کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ تبلیغی جماعت پوری دنیا میں امن کی سفیر ہے، تبلیغی جماعت کی ہر طرح سے خدمت کے لیے حاضر ہیں۔