کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر سندھ پولیس مبارکباد کی مستحق قرار

96

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی گرفتاری پر سندھ پولیس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان اپنے سر پھرے شوہر کے ہمراہ مزار قائد پر نمازیں بخشوانے گئی تھیں لیکنروزے بھی فرض کرا آئیں‘پی ڈی ایم کا دوسرا ایرانی سرکس شو بھی پہلے کی طرح فلاپ ہو گیا۔ وہ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن زرداری اور شریف خاندان کے سپوت قومی خزانے سے لوٹے گئے اربوں روپے اُڑا رہے تھے‘ اسی روز وزیرستان میں پاک فوج کے کپتان عمر فاروق نے اپنی جان اس ملک کے لیے قربان کر دی۔انہوں نے کہا کہ سلطان مفرور الدین ارطغرل ملک دشمن طاقتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی فوج پر حملہ آور ہو رہے ہیں‘ نواز شریف کے فوج اور ملک مخالف بیانیے کے باعث مکس اچار پارٹی میں دراڑ پڑی ہے۔