میلاد النبیﷺ کے حوالے سے ایس ایس پی سجاول کی زیر صدارت اجلاس

200

سجاول (نمائندہ جسارت) میلاد النبیﷺ کے حوالے سے ایس ایس پی سجاول الطاف حسین کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ضلع بھر سے جماعت اہلسنت کے علماء کرام اور رہنماؤں کی شرکت۔ میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں امن وامان کے پیش نظر ایس ایس پی آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کی تینوں تحصیلوں سے اہلسنت مسلک کے رہنماؤں جمعیت اہلحدیث ٹھٹھہ و سجاول ضلع کے امیر حفیظ الرحمان میمن رحمانی، اہلحدیث سجاول کے امیر حاجی سکندر علی جہتیال، سیرت کمیٹی ضلع سجاول کے امیر حافظ ریاض احمد میمن، جے یو آئی سجاول کے رہنمائوں مولوی محمد اشرف میمن اور دیگر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ماہ ربیع الاول میں امن وامان اور محافلِ میلاد و جلوسوں کی سیکورٹی کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔