پہلی کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ رنگون والا نے جیت لی

145

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رنگو ن والا س سی نے اپنے اسپنر محمد جنید کی تبا ہ کن بو لنگ 15کے عو ض3 وکٹو ں اور ابھر تے ہو ئے با صلا حیت بیٹسمن احمد عبد الما لک کے جا ر حا نہ 39رنز کی بد ولت حریف ایس ایچ ایس اسکو لنگ سسٹم کو 6وکٹو ں کی شکست سے دوچار کر کے فرسٹ کارپوریٹ کر کٹ ٹی۔20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فا تح ٹر افی پر قبضہ جمالیا۔قائداعظم پارک کرکٹ گرائونڈ اسٹیل ٹائو ن پر فائنل میچ میں رنگون والا سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے ایس ایچ ایس اسکولنگ سسٹم کو بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ ان کی پوری ٹیم رنگون والا کے بولروں کی تباہ کن بولنگ کے آگے16.3 اوررز میں 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ وقاص خان 13 اور وکی علی 12 رنز ہی کچھ مزاحمت کرسکے۔ رنگون والا کی جانب سے محمد جنید نے 15 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس روانہ کیا، ظہیر منظور 14 اورحسین علی نے 23 رنز کے عوض2,2وکٹیں حاصل کیں جبکہ اعجاز احمد اور رضوان حیدر نے ایک، ایک وکٹ سمیٹی۔ جوابی بیٹنگ میں رنگون والا سی سی نے مطلوبہ ہد ف103رنز 4 وکٹیں کھو کر 15.3اوورز میں حاصل کر لیا۔ فا تح ٹیم کی جا نب سے احمد عبدالما لک نے عمدہ بیٹنگ کر تے ہو ئے 39رنز میچ وننگ کھیلی۔آخر میں مہما ن خصو صی سینئر رہنما پا کستان تحر یک انصاف سند ھ ڈاکٹر مسرور علی سیا ل نے ٹو نا منٹ کی فا تح ٹر افی اور کیش پر ائز30ہزار روپے رنگون والا کے کپتا ن اعجاز احمد کو، رنراپ ٹر افی اور کیش پر ائز10ہزار ایس ایچ ایس اسکولنگ سسٹم کے کپتان وقا ص ہا شمی کودی۔ٹو نا منٹ کا بیسٹ بیٹسمین کا شف راجپو ت ، بیسٹ بو لر اور فا ئنل کا مین آف دی میچ محمد جنید کو دیا جب کہ پلیئر آف دے ٹو نامنٹ کا ایو ارڈ احمد عبد الما لک کو دیا۔