شہید ملت باکسنگ ٹورنامنٹ میں فقیر کالونی کی پہلی پوزیشن

203

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے اتاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ لیاری میں ہونے والے ایک روزہ قائد ملت لیاقت علی خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں فقیر کالونی باکسنگ کلب نے3 گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل کے ساتھ ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ماری پور نیشنل باکسنگ کلب ایک گولڈ اور 2 سلور میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ ا ولمپک کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری ایس او اے احمد علی راجپوت‘ اولمپیئن ملنگ بلوچ انٹرنیشنل باکسرز صدیق قمرانی‘محمد امین موسیٰ قمبرانی‘ عدنان بابا اور دیگر شامل تھے۔
‘ عبدالرشید سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر اصغر بلوچ‘ سائوتھ باکسنگ کے صدر رسول بخش‘ سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ نائب صدر فتح محمد و دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔ ایونٹ مین64 باکسرز نے حصہ لیا‘ فائنل مقابلوں میں49 کے جی میں2 مقابلے ہوئے جس میں سمیر خان نے ارلان خان کو اور تابش نے مبین خان کو یکساں مارجن0-3سے شکست دی‘52 کے جی کے 2 مقابلوں میں نبیل احمد نے جبران کو2-1 اور منیر کچھی نے ذیشان ملک کو3-0 سے زیر کیا۔56 کے جی کے4 مقابلے ہوئے جس میں شیراز نے عقیل کو3-0‘عبدالقدیر نے عبداللہ کو2-1حذیدہ نے بہادر کو3-0 جبکہ حکیم نے جمشید کو2-1 کی ہزیمت سے دو چار کیا۔60 کے جی میں محمد زید نے محمد نبیل کو3-0سے‘64 کے جی میں جاوید نے حیدر کو2-1سے جبکہ69 کے جی میں طلحہ نے نثار کو2-1سے شکست دے کر گولڈ میڈلز حاصل کئے۔ ریفری ججز کے فرائض عبدالرئود قریشی‘ لال محمد فدا حسین‘ عبدالوحید‘ بواب علی‘ عبدالرشید‘ محمد فاروق‘گلزار احمد‘ محمد اکبر خاور دین اور رحیم جان نے انجام دیے‘ بعدازاں نائب صدر ایس او اے سید محفوظ الحق نے بحیثیت مہمان خصوصی احمد علی راجپوت‘ اصغر بلوچ اور عبدالرزاق کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز‘ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔