غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

23

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں قائم غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی ہدایت پر ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنرز نے کام شروع کر دیا، شہرقائد میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں بلدیہ ٹاؤن میں قائم10پیٹرول پمپس کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد بلدیہ فرنٹیئر کالونی میں پمپس مالکان سے دستاویزات طلب کرنے کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز نے پمپس مالکان کو پرفارما تقسیم کرنا شروع کردیا۔ کمشنر کراچی سہیل راجپوت مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ تفصیلات اور دستاوہز کے ساتھ متعلقہ ڈی سی کو کوائف جمع کرائے جائیں۔