ـ24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 اموات ہوئیں،وزیراعلیٰ

91

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8182 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 286 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبہ بھر میں اب تک 142134 مثبت کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس سے اپنے جاری بیان میں کہا کہ مزید 2 مریضوں کے انتقال سے اموات کی مجموعی تعداد 2583 ہوگئی ہے جو کہ 1.8فیصد اموات کی شرح کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8182 نمونوں کی جانچ سے 286 نئے کیس رپورٹ ہونے سے یہ شرح 3.5 فیصد بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 1540247 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور 142134 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔